حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے بے لوث کوشش کررہی ہے، اسحاق خٹک

حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے بے لوث کوشش کررہی ہے، اسحاق خٹک

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) سابق صوبائی وزیر، ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکا خیل اور وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے فرزند اسحاق خان خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے مشکل حالات کے پیش نظر ہم نے عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے ہیں فنڈز جاری ہو گئے ہیں اب باقی ماندہ ترقیاتی کام مکمل کریں گے پرویز خان خٹک کی قیادت میں ضلع نوشہرہ کو ایک ماڈل ضلع بنائیں گے پی ٹی آئی نے ملک کے تمام کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹ کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ملک میں اب کرپشن کا دور ختم ہو چکا ہے اور کرپٹ عناصر پاکستان سے باہر جانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں اور ہر کوئی علاج کی غرض سے جہاز میں سوار ہوکر بیرن ملک معالج کے پاس جاچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ صابزادگان نوشہرہ کلاں میں حیات خان اور عمران خان کی طرف سے دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ناظم فلک نواز، تاشفین، سابق کونسلر زبیر نے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل پیش کئے میاں جمشید الدین اور اسحاق خان خٹک نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ ایک ایک کرکے پورے کرتے جا رہے ہیں کیونکہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا تھ ااس عوامی اعتماد کو کسی صورت ٹھس نہیں پہنچائے گے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے اس لئے اس ضلع اوع خیبر پختونخواہ کے عوام نے ملک کی تاریخ بدل کر رکھ دے اور پی ٹی آئی کو صوبے میں دوسری مرتبہ کامیابی دلاکر ہماری خدمت کا اعتراف کیا انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کلاں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے بارے متعلقہ حکام سے بات کرکے مسلے کا حل نکلے گے

مزید : پشاورصفحہ آخر