اے اے سی شرینگل محمد ثاقب کو اضافی چارج تفویض

  اے اے سی شرینگل محمد ثاقب کو اضافی چارج تفویض

  



دیر بالا(نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد ثاقب خان کو اسسٹنٹ کمشنر شرینگل کا اضافی چارج دیا گیا۔ یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شرینگل سید علی رضا شاہ کی ٹرانسفر ہونے کے بعد شرینگل میں اے سی کا پوسٹ خالی تھا۔ شرینگل میں تعیناتی کے دوران محمد ثاقب خان نے افسران بالا کی طرف سے دیے گئے تمام ٹاسک احسن طریقے سے پورے کئے۔ جس کی وجہ سے افسران بالا نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوے۔ اسسٹنٹ کمشنر شرینگل کا اضافی چارج دیا گیا۔ان کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے۔قانون کے دائرے میں رہتے ہو ئے عوام کی سہولت کی خاطر تمام اقدامات کئے جائیں گے۔اور علاقے میں کسی کو بھی قانون کی خلف ورزی نہیں کرنے دینگے۔قانون کے اندر تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر