سوات،محکمہ پبلک ہیلتھ میں درجہ چہارم کے 5 افراد میں تقررنامے تقسیم

  سوات،محکمہ پبلک ہیلتھ میں درجہ چہارم کے 5 افراد میں تقررنامے تقسیم

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے حلقہ پی کے 6 سوات میں محکمہ پبلک ہیلتھ میں بھرتی ہونے والے درجہ چہارم کے پانچ افراد میں تقرری نامے تقسیم کئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ درجہ چہارم کی تمام نوکریاں متعلقہ یونین کونسل کے افراد کی باہمی رضامندی اور میرٹ پر دی جارہی ہیں۔ اور تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں پی کے 6 سوات میں درجہ چہارم کے تقریباً چھ سو آرڈرز جاری کئے گئے۔جبکہ موجودہ دور حکومت میں یہ تعداد ڈیڑھ سو تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صوبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے بھرپور کام کررہی ہے، ضلع سوات قدرتی حسن سے مالامال ہے،علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، جس سے روزگار کے مزید مواقع میسر آسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بیروزگاری کے خاتمے کے لئے سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کے ساتھ نجی شعبے کی ترقی پر توجہ دی ہوئی ہے، نجی شعبے میں سرمایہ کار بڑھے گی تو لوگ برسرروزگار ہوسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا صوبائی حکومت کی بہترین حکمت عملی اور پلاننگ سے صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا ہے اور ان حکومتی اقدامات سے صوبہ کی تقدیر بدلنے لگی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر