بنوں کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنا پولیس کا مشن ہے، عبدالغفورآفریدی

بنوں کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنا پولیس کا مشن ہے، عبدالغفورآفریدی

  



بنوں (بیورورپورٹ)ڈی آئی جی بنوں عبدالغفور آفریدی نے کہا ہے کہ بنوں کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنا اور بنوں کے عوام کو پر امن ماخول فراہم کرنا بنوں پولیس کا مشن ہے پولیس اکیلئے منشیات،ہوائی فائرنگ اور جرائم کا خاتمہ نہیں کرسکتی ہے جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس،پریس اور پبلک کو مشترکہ رول ادا کرنا ہوگا بنوں میں بڑے بڑے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس کو ایک ہفتے کی مہلت دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھیں ہیں بنوں کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت رپورٹ کی ہے اور معاشرے کے مسائل کو مثبت انداز میں اجاگر کرتے ہوئے پولیس کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے اچھے کاموں اور کارناموں کو بھی کوریج دی ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے،ناجائز تجاوزات خاتمے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کی سدباب کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے کیونکہ ہوائی فائرنگ آج کل ایک فیشن بن چکی ہے اور ہوائی گولی لگنے سے معصوم لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ہوائی فائرنگ غیر قانونی،غیر اخلاقی اور غیر شرعی فعل ہے ہوائی فائرنگ کے جرم میں گرفتار افراد کی رہائی کیلئے کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور منشیات کے نقصانات سے عوام اور اپنے آنے والی نسلوں کو آگاہ کرنے کیلئے میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے تاہم معاشرے میں سیاستدانوں،گھروں میں والدین،تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور مساجد میں آئمہ مساجدکے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام مکاتب فکر کے عوام کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی جبکہ تاجر برادری کو بھی امن وامان اور ٹریفک کا نظام برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ مثالی تعاون کا مظاہرہ کرنا ہوگا اس سلسلے میں پولیس آگاہی مہم چلائیگی اور تاجروں سمیت معززین اور مشران کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائیگا کیونکہ منشیات کاشکار ہونے والے نوجوان آسانی سے جرائم پیشہ افراد کے الہ کار بن جاتے ہیں اور منشیات ہی جرائم کی جڑ ہے۔نی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...