شوکت یوسفزئی سے عبدالمنیم کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

  شوکت یوسفزئی سے عبدالمنیم کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے سابقہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنیم کی زیر صدارت آئے ہوئے شانگلہ کے مختلف وفود نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ وفود نے صوبائی وزیر سے اپنے علاقے کے مسائل اور انکے حل پر گفتگو کی۔ شوکت یوسفزئی نے شانگلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وفود سے تبادلہ خیال کیا اور ترقیاتی کاموں کو مزید معیاری بنانے میں شانگلہ کے عوام کے کردار ادا کرنے پر زور دیا تاکہ ترقیاتی منصوبوں سے شانگلہ کے عوام کو لمبے عرصے تک فائدہ ہو۔ صوبائی وزیر نے وفود پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں مزید ترقیاتی منصوبوں کی بروقت نشاندھی کریں تاکہ میرٹ پر پورے شانگلہ میں عوامی مفاد کے منصوبے شروع کیے جا سکیں ور شانگلہ میں محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے۔ وفود نے صوبائی وزیر کا شانگلہ کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...