پبی،پانچ روزہ پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل

    پبی،پانچ روزہ پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں ضلع نو شہرہ میں 16تا20 دسمبر 2019کو پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ضلع بھر میں بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گی ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نو شہرہشا ہد علی خان اپنے دفتر میں منعقد اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیر اسسٹنٹ کمشنر پبی حلیمہ عبید اسسٹنٹ کمشنر نو شہرہ طلحہ زبیر اسسٹنٹ کمشنر جہا نگیرہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر گل مان شاہ،ڈسٹرکٹ ای۔پی۔آئی کوارڈینیٹر نوشہرہ,پی ای اوز, ڈی ایچ سی او, ڈی ای او میل عطا ء اللہ مینا خیل ڈی ای او فیمیل, ٹی ایم او نوشہرہ, جہانگیرہ, ٹی ایم اوپبی محمد عمران اسلم, ڈی او سوشل ویلفئر, صدر پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن, ڈسٹرکٹ خطیب نوشہرہ, آرمی و پولیس کے نمائندے اور محکمہ صحت کے دیگر زمہ داران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ 16 دسمبر 2019 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ ضلع میں موجود پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچے پولیو کے حفاظتی قطروں تک پہنچا جا سکے اس موقع پر انسداد پولیوں مْہم کا افتتاح رْکن صوبائی اسمبلی میاں جشید الدین کا کا خیل اورڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے ڈی سی آفیس نوشہرہ میں بچوں کو پولیوں کے حفاظتی قطرے پلاکراس مہم کا افتتاح کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...