مردان، تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کچل دیا،ایک جاں بحق،1 زخمی

مردان، تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کچل دیا،ایک جاں بحق،1 زخمی

  



مردان(بیورورپورٹ) مایار میں تیزرفتار کا ر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک جان بحق جبکہ دوسرز اخمی ہوگیا۔ریسکیو کے مطابق علاقہ مایار میں راہ سکون روڈ پرایک تیز رفتار موٹرکار کے ڈرائیور جو حادثے کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا نے غفلت اور تیزرفتاری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں خورہ بانڈہ کے رہائشی الیاس جان بحق جبکہ نیازمحمد ساکن غلہ ڈھیر زخمی ہوگیا جسے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...