کسی کو خود ساختہ مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے،اے سی درگئی

کسی کو خود ساختہ مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے،اے سی درگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر درگئی ڈاکٹر سہیل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے یا خودساختہ مہنگائی کی اجازت نہیں دینگے۔ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری عوام کی مال و جان کی حفاظت اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ کھانے پینے کے آشیاء میں ناقص آشیاء ملانے یا گندگی پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سخاکوٹ بازار میں آشیائے خورد و نوش قیمتوں، کوالٹی اور مقدار کے چیکنگ کے دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس دوران کھانے پینے کے آشیاء، کوالٹی اور اس کی مقدار کا جائزہ بھی لیاجبکہ متعدد دکانداورں کو جرمانہ کیا گیا۔ ڈاکٹر سہیل الرحمان نے کہا کہ دکاندار اپنے ارد گرد کے ماحول اور بازارکے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور مضر صحت آشیاء کے فروخت سے گریز کریں بصورت دیگر کسی کیساتھ رعایت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے عوام سے بھی آپیل کی کہ خود ساختہ مہنگائی کے مرتکب لوگوں کی نشاندہی کریں اور گندگی کے خاتمے اور آمن و آمان کے قیام کے لئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر مسائل پر قابو پانا ناممکن ہے