پبی،غیرمعیاری مشروب بنانیوالی فیکٹری سیل کر دی گئی

پبی،غیرمعیاری مشروب بنانیوالی فیکٹری سیل کر دی گئی

  



پبی (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر نے رات کے وقت خویشگی پایان میں غیر معیاری مشروبات کے فیکٹری پر اچانک چھاپہ مار کر فیکٹری کو سیل کر دیاتفصیلات اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے 11 دسمبر 2019 کورات کی تا ریکی میں خویشگی پایان نوشہرہ میں غیر معیاری فیکٹری پر چھاپہ مار کر سیل کردیا۔ جہاں فیکٹری میں بڑی مقدار میں غیر معیاری مشروبات (کولڈرنکس) تیار کی جا رہی تھی۔ اور تمام غیر معیاری کولڈرنکس کو تحویل میں لیکر موقع پر محفوظ جگہ پرضائع کر دیا۔اور فیکٹری مالکان کو فوڈ آرڈیننس سیکشن 7 اور 8 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا یاد رہے کہ مذکورہ فیکٹری میں غیر معیاری/کیمیکل سے ملاوٹ شدہ کولڈرنکس تیار کیے جاتے تھیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اس طرح کی کسی بھی فیکٹری کو کام نہیں کرنے دینگے۔ جو بغیر لائسنس ہو اور جو حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھتے ھو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر