عمران خان کو ملازمین کی تنخواہوں،پنشن کا بہت خیال ہے،ذوالفقار بخاری

        عمران خان کو ملازمین کی تنخواہوں،پنشن کا بہت خیال ہے،ذوالفقار بخاری

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو غریب ملازمین کی بروقت تنخواہیں اور پینشن کا بہت خیال ہے۔کارپوریٹ اور کمرشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ای او بی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اور ای او بی آئی میں 21 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ تاجر اپنے ملازمین کا حق بر وقت ادا کرنے کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی ادارے کی بہترکارکردگی کیلئے مینیجنگ ڈائریکٹر سمیت عملے کی کوششیں قابل تعریف ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو غریب ملازمین کی پینشن کی بر وقت ادائیگی کا بہت خیال ہے اور وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کا ایک ہی مقصد ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جا سکے۔

ذوالفقار بخاری

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...