پی آئی سی واقعہ سے حکومتی نااہلی ثابت ہوگئی، مریم اورنگ زیب
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی سی میں جو ہوا قابل مذمت ہوا مگر جو تباہی اور نحوست عمران صاحب کی حکومت میں آئی وہ پاکستان میں نہ کبھی دیکھی اور نہ سنی تھی،عمران صاحب پی آئی سی کے واقعہ سے ثابت ہو گیا کہ آپ کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب پی آئی سی کے واقعے سے ثابت ہو گیا کہ ملک میں حکومتی ایڈمنسریشن اور گورننس کا مکمل بریک ڈاؤن ہے،بتایا جائے کہ ابھی تک کیا تحقیق اور کارروائی ہوئی ہے۔عمران صاحب پی آئی سی کا واقعہ کی وجہ وہ منفی رویے ہیں جو آپ نے عوام کو تحفے میں دئیے ہیں،آپ اور آپ کی نااہل اور نالائق حکومت کو بے شرمی کا ایوارڈ ملنا چاہئیے۔پی آئی سی واقعہ کو اپنی حکمت عملی قرار دینا آپ کے ذہنی دیوالیہ پن کاثبوت ہے،اپنی مجرمانہ نالائقی اور نااہلی کو حکمت عملی قرار دینے پہ آپ کو شرم آنی چاہیے،عمران صاحب وزیراعلی کا میدان سے بھاگ جانا آپ کی حکمت عملی تھی؟،ہسپتال میدانِ جنگ بن گیا، مریض موت کے منہ میں چلے گئے، یہ تھی آپ کی حکمت عملی؟۔
مریم اورنگزیب