بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے درہ آدم خیل کی جانب سے بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں لوڈر کے خفیہ خانوں سے مختلف بور کے 25 عدد بندوق اور 36 عدد میگزین برآمد کر لی گئی ہے گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران درہ آدم خیل سے اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہیتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی صدر توحید اللہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت سماج دشمن عناصراسلحہ کی بھاری تعداد درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کریں گے، جس پر شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر ایس ایچ او تھانہ متنی تحسین اللہ خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ بمقام ارٹ بابا ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک لوڈر گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے مختلف بور کے 25 عدد بندوق اور 36 عدد میگزین برآمد کر کے ایک ملزم اسماعیل ولد حاجی گل عابد سکنہ بانڈہ بازید خیل کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...