یونائیٹڈ ڈبلیوایس ایس پی ورکرزیونین کی تنظیم نو، رحمان علی وائس چیئر مین منتخب

یونائیٹڈ ڈبلیوایس ایس پی ورکرزیونین کی تنظیم نو، رحمان علی وائس چیئر مین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر)یونائیٹڈ ڈبلیو ایس ایس پی ورکرز یونین (رجسٹرڈ) کی تنظیم نو مکمل ہو گئی جس کے تحت رحمان علی خان وائس چیئرمین، شکیل ہاشم خیل جنرل سیکرٹری، سید اعزاز باچا لیگل ایڈوائزر، چوہدری اعظم گل نائب صدر، رضوان خان نائب صدر، عزیز خان جائنٹ سیکرٹری، عنایت خان جائنٹ سیکرٹری، آصف خان، سرتاج خان، منان استاد، جمیل خان، ممبران مجلس عاملہ منتخب کر لئے گئے اس مقصد کیلئے یونین کی جنرل باڈی اجلاس آج لیڈیز کلب یونیورسٹی ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ جس میں WSSP زون C+D کے ملازمین نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی و صوبائی صدر اور یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین (رجسٹرڈ) CBA/CBU سٹی ڈسٹرکٹ اینڈ آل ٹاؤنز پشاور کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان نے کی جبکہ اجلاس میں خصوصی دعوت پر پیر فدا محمد خان ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پشاور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں جو مقررین شامل تھے ان میں پیر فدامحمد خان، ملک محمد نویداعوان، حاجی روشن خان، بلال احمد، رحمان علی خان، شکیل ہاشم خیل، سید اعزاز باچا، انورگل، چوہدری اعظم گل، مشتاق مسیح، صلاح الدین نیازی شامل تھے۔ممبر صوبائی اسمبلی پیرفدا محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید ظفرعلی شاہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ان کا عملہ اس وقت پشاور کی صفائی ستھرائی میں محنت کررہا ہے وہ قابل دید و تعریف ہے۔ اب پشاور حقیقی معنوں میں پھولوں کا شہر بننے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن غریبوں اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود ہے اور وہ اس وقت حکومت میں رہ کر بھی ملازمین و محنت کشوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں لیکن سابقہ حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے کچھ مالی مسائل کا سامنا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ وہ WSSP کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ سمیت وزیر بلدیات، سیکرٹری بلدیات اور WSSP/CEO سے بھی مل کر بات کریں گیں۔اس جنرل باڈی اجلاس میں چند قراردادیں پاس کی گئی جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر WSSP سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹاؤن ون سے ترقی پانے والے ملازمین کو فوری طور پر کمپنی میں ایڈجسٹ کریں۔ایک اور قرارداد کے ذریعے WSSP,CEO سے اپیل کی گئی ہء کہ زون A میں غیر قانونی طور پر تعینات چیف میونسپل انسپکٹر اکبر خان کو اپنی اصلی ویکسنیٹر کی پوسٹ پر بھیجا جائے تاکہ وہ ملازمین کی ویکیشن کریں۔ایک اور قرارداد کے ذریعے صوبائی حکومت سے ٹاؤن ون پشاور میں جاری کرپشن کے سلسلے کو روکا جائے اور کرپشن کی نیب حکام سے تحقیقات کرائی جائے اس سلسلے میں اگلے ہفتے سے کرپشن مکاؤ، ٹاؤن ون بچاؤ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس قراردادوں کی متفقہ منظوری کے بعد آج کا یہ جنرل باڈی اجلاس بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔