سر صاحبزدہ عبدالقیوم کا 156 واں یوم پیدائش منایا گیا
صوابی (نمائندہ خصوصی)خیبرپختونخوا کے پہلے مسلمان وزیر اعلی اور بانی اسلامیہ کالج نواب سر صاحبزادہ عبدالقیوم خان کا 156 واں یوم پیدائش انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا اس سلسلے میں ان کے مزار واقع ٹوپی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں اسلامیہ کالج کے پروفیسر سید کمال شاہ، چیف پراکٹر پروفیسر عابدعلی، ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی خان، ایس ایچ او ٹوپی شہزاد خان، اکنامک زون کے جنرل منیجر فیصل حیات، ڈی آر سی کے پریس سیکرٹری سلیم علی زئی،علاقہ مشران اعجاز خان، محمد آمین، خانشیر، فرخ سیر، سید ظاہر شاہ، ٹی آو آر مسیح الزمان، سویت، علاقے کے عمائدین اور اسلامیہ کالج کے سینکڑوں طلبا وطالبات نے شرکت کی اس موقع پر اسلامیہ کالج کے پروفیسر اور طلبا نے بانی اسلامہ کالج سر صاحبزادہ عبدالقیوم خا ن کے قبر پر پھولوں کے چادر چڑھائے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفیسر سید کمال شاہ، چیف پراکٹر پروفیسر عابدعلی، ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی خان، ایس ایچ او ٹوپی شہزاد خان، اکنامک زون کے جنرل منیجر فیصل حیات، ڈی آر سی کے پریس سیکرٹری سلیم علی زئی،علاقہ مشران اعجاز خان، محمد آمین، خانشیر، فرخ سیر، سید ظاہر شاہ، ٹی آو آر مسیح الزمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صاحبزاد ہ عبدالقیوم خان کی وجہ سے تعلیم کی روشنی گلی گلی پھیل چکی ہے اور ان ہی کی بدولت آج خیبرپختونخوا میں لاکھوں لوگ تعلیم کے زیور سے روشناس ہے آئیں آج عہد کریں کہ سر صاحبزادہ عبدالقیوم خان کے اس مشن کو گلی گلی پہنچا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں