پشاور، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان سی این جی ایی یسو سی ایشن نے یکہ توت میں سوزوکی گاڑیوں سے سی این جی کیٹ اتارنے او ربھاری رجرمانوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات درج تھے۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین خیبر پختونخوا فضل مقیم خان اور سوزوکی ڈرائیوروں نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوگرا حکام کو بیس سال بعد خیال آیا کہ سی این جی کیٹ خطرناک ہے اس سے پہلے انہیں کوئی ادراک نہیں تھا جبکہ اس حوالے سے اوگرا حکام نے کوئی متبادل پالیسی بھی متعارف نہیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جن کے گاڑیوں سے سی این جی کیٹ اتارنا اور بھاری جرمانے دینا ظلم کی انتہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متبادل پالیسی آنے تک گاڑیوں سے سی این جی کیٹ نہ اتارے جائے اور جرمانوں سے گریز کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جا ری رکھیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...