عوامی نیشنل پارٹی حسن خیل سب ڈویژن کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

عوامی نیشنل پارٹی حسن خیل سب ڈویژن کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی حسن خیل سب ڈویژن نے حسن خیل سب ڈویژن کے علاقوں کو کوہ دامان تحصیل میں شامل کروانے کی کوششوں پر گورنر خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت اے این پی حسن خیل سب ڈویژن کے صدر ملک حضرت گل‘ جنرل سیکرٹری نمروز خان‘ ڈاکٹر عمران آفریدی‘ ملک لقمان آفریدی‘ ملک حاجی حضرت علی اور مینہ وال آفریدی و سول سوسائٹی اور طلبہ تنظیموں کے نمائندے کررہے تھے۔ شرکاء نے کہاکہ چند روز قبل کوہ دامان پشاور کے چند افراد نے خود کو حسن خیل سب ڈویژن کے نمائندے ظاہر کرکے گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کی، اس ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا نے انہیں حسن خیل سب ڈویژن کے علاقوں کو کوہ دامان تحصیل میں شامل کروانے کی یقین دہانی کروائی جس کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے کیونکہ حسن خیل سب ڈویژن آبادی اور رقبے کے لحاظ سے خود بڑا علاقہ ہے اسلئے مذکورہ ڈویژن کی اپنی حیثیت برقرار رکھا جائے اور ان کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے حکومت اور خود ساختہ افراد باز آجائے، ان علاقوں میں خصوصی فنڈز کے تحت ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے ورنہ اے این پی کسی بھی غیر قانونی عمل کو نہ صرف عدالت میں چیلنج کریگی بلکہ صوبہ گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...