ضلع باجو ڑکے علاقہ ملاسید میں دو فریقوں کے درمیان تنازعہ حل

        ضلع باجو ڑکے علاقہ ملاسید میں دو فریقوں کے درمیان تنازعہ حل

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان) ضلع باجو ڑکے علاقہ ملاسید میں دو فریقوں کے درمیان تنازعہ حل ہوگیا۔ ملاسید میں دو فریقین عبدالناصر اور برہان الدین کے درمیان کچھ دن قبل ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد دونوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جس کے بعد علاقائی مشران نے جرگہ کے ذریعے دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ کرکے تنازعہ حل کردیا۔ تقریب کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید صدیق اکبر جان، سینئر رہنماء ملک منا ن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور نفرت، جنگ جھگڑوں اور دشمنی کا نہیں بلکہ تعلیم،روزگار اور پرامن زندگی بسر کرنے کا ہے۔ انہوں نے علاقے کے مشران سے اپیل کی کہ اس طرح کے تنازعات کو گھرمیں بیٹھ کرآسانی کیساتھ رسم ورواج کے مطابق حل کیاجائے۔ تقریب کے موقع پر ملک خوشنمیار،فضل سبحان سلارزئی، ملک حسن، شوکت اللہ اور دیگر بھی موجودتھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر