رستم،موٹر سائیکل چور گروہ کے 2 ارکان گرفتار،موٹر سائیکل برآمد
رستم(نمائندہ پاکستان) پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کمر توڑ آپریشن،تھانہ رستم پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹر سائکل چور گروہ کے دوملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوسجادخان کی خصوصی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی رورل سرکل انعام جان خان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ رستم عبدالحکیم خان ہمراہ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چورگروہ کے دوملزمان شاھین سیدولد خان سید سکنہ محلہ فیصل آبادرستم اورقیوم ولد سخی زمان سکنہ محلہ خالق آبادرستم کوگرفتارکرلیا گرفتارملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکی نشاندہی پرچوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمدکرلیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے اورمزید انکشافات متوقع ہیں۔