ایس پی سٹی محمد شعیب کی تاجر رہنما ء اور پی ایل سی ممبران کیساتھ ملاقات

    ایس پی سٹی محمد شعیب کی تاجر رہنما ء اور پی ایل سی ممبران کیساتھ ملاقات

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) عوام اور تاجر برادری کی جان و مال کے تحفظ اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہدی کی حیثیت رکھتی ہے پولیس تاجروں اور عوام کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل سے غافل نہیں، ان خیالا ت کا اظہا ر ایس پی سٹی محمد شعیب نے تھانہ کوتوالی میں تاجر رہنماؤ اور پی ایل سی ممبران کیساتھ ملاقات کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کوتوالی میں ایس پی سٹی محمد شعیب نے تاجر برادری اور پی ایل سی ممبران کیساتھ ملاقات کی ہے، ملاقات کے موقع پر تاجر تنظیم کے عہدیداراور پی ایل سی ممبران شامل تھے، اس موقع پر ایس پی سٹی محمد شعیب نے کہا کہ پشاور پولیس عوام اور تاجروں کے جان و مال کی تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، امن و امان کے قیام،منشیات خصوصاََ آئس اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام میں پولیس کیساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک حکام کیساتھ قریبی رابطے میں ہے ملاقات کے دوران تاجررہنماؤ نے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سٹی کو تاجروں کو درپیش چند مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر ایس پی سٹی نے موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایات جاری کئے، اس موقع پر ایس پی سٹی نے اندرون شہر کے بازاروں میں اضافی لیڈیز پولیس کیساتھ ساتھ پولیس گشت میں اضافہ کرنے کا بھی عندیہ دیاشرکاء نے بازار میں پولیس کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منشیات کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور امن و امان کے قیام میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...