راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرادن بارش، خراب روشنی کی نذر: 18.2اوور کا کھیل، آج بھی بارش کی پیشگوئی

راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرادن بارش، خراب روشنی کی نذر: 18.2اوور کا کھیل، آج بھی بارش ...

  



راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا دوسراروز بھی بارش اور خراب روشنی کی نذر ہو گیا۔میچ کے تیسر ے دن (آج)جمعہ کوبھی بارش سے کا امکان ہے۔بارش اور کم روشی کی وجہ سے دوسرے دن صرف18.2اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا،سری لنکا نے 6وکٹوں کے نقصان پر263رنز بنا لئے ہیں،دوسرے روزڈک ویلا 33رنز بناکر آؤٹ ہو ئے انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔جمعرات کو راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ابر آلود موسم اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔شہر میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی اور موسم قدرے صاف ہونے پر مہمان ٹیم نے اپنے پہلے دن کے سکور 5وکٹ کے نقصان پر 202رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ ابھی صرف 20رنز ہی بنے تھے کہ بادل پھر برس پڑے جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔سوا 3گھنٹے کے وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو مہمان ٹیم کی چھٹی وکٹ گرگئی اور ڈک ویلا 33رنز بناکر شاہین آفریدی کے گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آئی لینڈرز کا اسکور 6وکٹ کے نقصان پر 263تک پہنچا تو کم روشنی کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔پہلے روز سری لنکا کے کرونا رتنے 59، اوشاڈا فرنانڈو 40، بی کے جی مینڈس 10، چندی مل 2 اور اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔کم روشنی اور خراب موسم کے باعث میچ کے پہلے روز کا کھیل بھی قبل از وقت ختم ہوگیا تھا اورخراب روشنی کے باعث میچ کو 48 منٹ قبل روک دیا گیا جس کے باعث 22.5 اوورز کا کھیل ضائع ہوا۔

راولپنڈی(یواین پی)پاکستان اور سری لنکا کے مابین راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونیکا امکان بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں آج بروز جمعہ بارش کی پیشن گوئی کررکھی ہے اور اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوجائے گا۔ادھرپاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کیساتھ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلئے پہلے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 50 روپے مقرر کی تھی لیکن دوسرے روز پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخلہ بالکل فری کر دیا ہے جسکے بعد امید ہے کہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گرانڈ کا رخ کریگی،میچ دیکھنے کیلئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر،جاوید اختر انکلوژر اور اظہر محمود انکلوژر میں فری انٹری کی اجازت نہیں ہے۔

صرف مران بخش انکلوژر، یاسر عرفات انکلوژر اور سہیل تنویر انکلوژر میں فری انٹری دی گئی ہے۔چیئرمین احسان مانی اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان گراونڈ بھی میچ دیکھنے کیلئے گرانڈ میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ 2میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 222 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسکے 5کھلاڑی آٹ ہو چکے ہیں تاہم میچ بارش کے باعث روکدیا گیاہے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی میچ میں سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کیلئے میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔ گزشتہ روز سری لنکن سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو 96 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ کرونارتنے 59 جبکہ اوشادہ فرنینڈو 40 رنز بناکر آٹ ہوئے۔سری لنکن مڈل آرڈر اوپنرز کے شاندار آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے مہمان ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔کوسل مینڈس 10، دنیش چندیمل دو جبکہ اینجیلو میتھیوز 31 رنز بناکر آٹ ہوئے۔دن کے اختتام پر دھننجیا ڈی سلوا اور نروشن ڈکویالا بالترتیب 38 اور 11 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی، عثمان شنوری اور محمدعباس نے 1،1کھلاڑی کو آٹ کیا۔خراب روشنی کے باعث میچ کو 48 منٹ قبل روکدیا گیا جسکے باعث 22.5 اوورز کا کھیل ضائع ہوا۔قومی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔میچ کے دوران قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ”پی سی بی“کے مطابق شاہین آفریدی اب فٹ اور بولنگ کیلئے دستیاب ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی