پاکستان محفوظ ملک، بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہی ہونگے، احسان مانی

  پاکستان محفوظ ملک، بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہی ہونگے، احسان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں انتہا پسند بیٹھے ہیں، اب بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، پاکستان محفوظ ملک ہے، اگر کسی کو ا عتراض ہے تو ہمیں آگاہ کرے،بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہی ہونگے،انگلینڈ 2021اور آسٹریلیا 2022میں پاکستان آئیگا، ہماری خامیاں دورہ آسٹریلیا میں سامنے آگئی تھیں،ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ کو بین الاقوامی معیار پر لانا ہوگا،جب تک ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوگی اچھا کھیل پیش نہیں کر سکتے۔جمعرات کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں 6ماہ میں 600 سے700ملین روپے خرچ ہوئے ہیں، پاکستان محفوظ ہے، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ ہمیں آگاہ کرے، بنگلا دیش سے بات چل رہی ہے، اگلے ماہ ایم سی سی آ رہی ہے۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہم یہ کہنے کے لیے کیوں کسی کے پاس جائیں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، کسی کو اس حوالے سے اعتراض ہے تو وہ آکر بات کرے، بنگلا دیش کے ساتھ ٹیسٹ میچ بھی راولپنڈی ہی میں ہوں گے، اس سلسلے میں بنگلا دیش کی سیکورٹی ٹیم یہاں آئی تھی۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ 2021 اور آسٹریلیا 2022 میں پاکستان آئیں گے، اگلے ماہ ایم سی سی بھی آرہی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کریں،بھارتی کرکٹ بورڈ میں انتہا پسند بیٹھے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ میں انتہا پسند ہیں اور اب بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔چیئرمین پی سی بی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم کا کام ملک کو چلانا ہے وہ کسی ٹیم کو کیوں دعوت دیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ہماری خامیاں دورہ آسٹریلیا میں سامنے آگئی تھیں، ہمیں کرکٹ کو بین الاقوامی معیارپر لانا ہوگا، باؤلنگ لیب میں ہمارے بالرز کی تربیت ہوتی ہے۔احسان مانی نے کہا کہ ہمارے پاس 7 سلیکٹرز ہیں اور سب کے سب کرکٹر رہ چکے ہیں، جب تک ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوگی اچھا کھیل پیش نہیں کر سکتے، ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ کو بین الاقوامی معیار پر لانا ہوگا۔
، آئی سی سی کے جنوری کے اجلاس میں شرکت کروں گا، ہم آئی سی سی کی 5 کمیٹیوں میں ہیں،کبھی آئی سی سی میں اتنے لوگ شامل نہیں ہوئے جتنے ابھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ ہو رہی ہے،،جب تک اس ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوگا دنیا میں اچھا کھیل نہیں پیش ہو سکتا، ہمیں کرکٹ کو بین الاقوامی معیار پر لانا ہوگا۔ پاکستان 8سٹیڈیمز کو چلا رہا ہے۔