پاکستان کے محمد زاہد نے 1996 میں ایک میچ میں 11 وکٹیں لیں

    پاکستان کے محمد زاہد نے 1996 میں ایک میچ میں 11 وکٹیں لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ سب سے زیادہ وکٹیں کس نے حاصل کیں، فہرست آمنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے محمد زاہد نے 1996 میں ایک میچ میں 11 وکٹیں لیں،محمد زاہد نے ایک میچ میں راولپنڈی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں،محمد زاہد نے 130 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں،1993 میں پاکستان ہی کے وقار یونس نے 88 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں،1993 میں زمبابوے کے ہیتھ سٹریک نے 56 رنز دے کے 5 وکٹیں حاصل کیں،پاکستان کے وسیم اکرم نے 1993 میں 65 رنز دے کے 5 وکٹیں حاصل کیں،1996 میں پاکستان کے مشتاق احمد نے 87 رنز کے بدلے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

،نیوزی لینڈ کے کرس کینز نے 1996 میں 137 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں،پاکستان کے محمد زاہد نے 1996 میں 66 رنز کے بدلے 7 وکٹیں حاصل کیں،1997 میں پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 129 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں،1997 میں ویسٹ انڈیز کے کارٹنے والس نے 143 رنز دے کے 5 وکٹیں حاصل کیں،آسٹریلیا کے سٹارٹ میک گل نے 1998 میں 66 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔