یاسرشاہ قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز‘ نیشنل اکیڈمی میں رپورٹ کرینگے

      یاسرشاہ قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز‘ نیشنل اکیڈمی میں رپورٹ کرینگے

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) یاسر شاہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے،لیگ اسپنر یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس دوران یاسر شاہ،نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔یاسر شاہ 16دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کرلیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد کی گزشتہ رز اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری کی گئی تھی۔ معاہدے کے مطابق مشتاق احمد 120 روز پر مشتمل اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک باؤلرز کے ساتھ ساتھ انڈر 16اور انڈر 19باؤلرز کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ ضرورت پڑنے پر مشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کو بھی دستیاب ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی