مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن بالنگ کنسلٹنٹ مقرر

  مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن بالنگ کنسلٹنٹ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔ مشتاق احمد این سی اے میں انڈر 16، انڈر 19 اور این سی اے کے پروگرامز کے ساتھ کام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خدمات انجام دینے کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے بھی ضرورت پڑنے پر دستیاب ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کی تقرری نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سالانہ 120 دن دستیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مشتاق احمد قومی ٹیم کے ساتھ اسپن بولنگ کی بہتری کے لیے کام کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مشتاق احمد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے ساتھ بھی اسپن بولنگ کی بہتری کے لیے کام کر چکے ہیں۔