نئی ٹی 20رینکنگ جاری، بابراعظم بدستورنمبرون بلے باز، بھارت کا چھٹا نمبر

    نئی ٹی 20رینکنگ جاری، بابراعظم بدستورنمبرون بلے باز، بھارت کا چھٹا نمبر

  



دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور بیٹنگ کی کیٹیگری میں سرفہرست ہیں جبکہ بولنگ کے شعبہ میں عماد وسیم اور شاداب خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کی فہرست میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فینچ دوسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔جب کہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل پانچویں، بھارت کے کیایل راہول چھٹے اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس ساتویں نمبر پر ہیں۔ان کے علاوہ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نویں اور ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔آئی سی سی بالرز کی فہرست میں میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور مجیب الرحمن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے مچل سنٹنر تیسرے، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔آل رانڈرز کیٹگری میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا جب کہ افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے اور سین ولیم تیسرے نمبر پر ہیں۔اسی طرح پاکستان 270 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے، صرف ایک پوائنٹ کے فرق کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے اور بھارت کی پانچویں پوزیشن ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی