پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

  



اسلام آباد (این این آئی) پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور چمپئن شپ 16 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور سابق ڈیوس کوچ فضل سبحان نے بتایاکہ چمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) ہفتہ کو ہوگا جس میں چمپئن شپ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-18،بوائز انڈر-14، بوائز انڈر-12، بوائز انڈر-10، 45 پلس اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، 16 دسمبر کو پری کوالیفائنگ راؤنڈ، 20 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 21 دسمبر کو سیمی فائنل اور 22 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 15 دسمبر تک اپنی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

اور اسی روز شام چار بجے چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائیگا

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...