انٹرنیشنل ایونٹس‘ قومی نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کیلئے دو روزہ اوپن ٹرائلزکل سے شروع ہوں گے

    انٹرنیشنل ایونٹس‘ قومی نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کیلئے دو روزہ اوپن ٹرائلزکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے قومی نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے لئے دو روزہ اوپن ٹرائلزکل 14 دسمبر سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہونگے۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز اور اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ٹرائلز میں ملک بھر سے مرد کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم ساؤتھ ایشین نیٹ بال چیمپین شپ (بھارت)، ایشین نیٹ بال چمپئن شپ (سنگاپور) اور عالمی نیٹ بال کپ (آسٹریلیا) میں شرکت کرے گی۔