راولپنڈی سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت کردیا گیا

  راولپنڈی سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت کردیا گیا

  



راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوسرے روز شائقین کرکٹ کے لئے فری انٹری کرنے کے ساتھ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے دروازے شائقین کرکٹ کے لئیکھول دیئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ترجمان شکیل خان نے میڈیا کو بتایاکہ اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 50 روپے رکھی گئی تھی اب شائقین کرکٹ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فری میچ دیکھ سکیں گے۔ فری داخلے کا اعلان سنتے ہی سٹیڈیم میں شائقین تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شائقین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فری داخلہ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...