ایم بی ایس ویژن2030ء نیشنل کرکٹ چمپین شپ کا آغاز

ایم بی ایس ویژن2030ء نیشنل کرکٹ چمپین شپ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) نجران کرکٹ ایسوسی ایشن (این سی اے) کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے تعاون سے ایم بی ایس ویڑن2030 نیشل کرکٹ چمپین شپ کا شاندار آغاز ہو گیا۔افتتاحی راؤنڈ میں لاہور بادشاہ نے پنجاب الیون کو 23 رنز سے، سی پی سی نے فائٹر کرکٹ کلب کو 53 رنز سے، ینگ اسٹارز نے ملک کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے اور حبیب اسٹارز نے یونائٹیڈ کنگ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔گروانڈ نمبر 1 پر لاہور بادشاہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے 20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ ارسلان ملک نے 52، احسن علی، 45، عرفان الیاسن 48 اور رحیم 44 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ جواب میں پنجاب الیون 20 اورز میں 197 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر بنا سکی۔ رحیم کو آل راونڈر کرکاردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔گراؤنڈ نمبر2 پر سی پی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ سفیان شکور نے 32 گیندوں پر 72 اور اویس الناصرنے 41 گیندوں پر 70رنز بنائے۔ عادل شبیر15، عمران حسین 18 اور علی رضا 21 رنز ناٹ آؤٹ دوسرے نمایاں بیٹسمین تھے۔ عبداللہ اسلم نے 42 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کئیں۔ جواب میں فائٹرز کلب 19.3 اوورز میں تمام وکٹوں پر 172 رنز بناسکی۔ عبداللہ اسلم31 گیندوں پر 2چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اویس الناصر 3، ندیم خان 2 اور محمد عمیر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اویس الناصر مین آف دی میچ قرار پائے۔سیکنڈ ٹایم گروانڈ نمبر 1 پر ملک سی سی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر238 رنز بنائے۔آباد خان نے 4 چھکوں اور5 چوکوں 21 گیندوں پر 49 رنزاور حمید محمد نے 35 گیندوں پر 47، محمد عقیل 35 اور رضوان علی نے 27 گیندوں 57 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ جواب میں ینگ اسٹارز نے19.4 اورز میں 5 وکٹوں سے یہ میچ باآسانی جیت لیا جس میں محمد اکمل نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی اور ساتھ میں جاوید اقبال نے جاررحانہ بیٹنگ کرتے ہوے 20 گیندوں پر 56 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ محمد اکمل کو میچ وننگ اننگ پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سیکنڈ ٹایم میں گروانڈ نمبر2 پریونائٹیڈ کنگزکلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 تمام وکٹوں پر130 رنز بنائے۔ اوپنر روحیل خان نے 3 چھکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر سب سے زیادہ 46 رنز اسکور کیا۔ عبدالرحمن نے 3 اورز میں 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں حبیب کلب نے 13.4 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر وننگ ٹارگٹ حاصل کرلیاِ۔ عاشق الرحمان نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 27گیندوں پر 69 رنز کی شاندار انگیز کھلیی۔ عاشق الرحمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گی۔