متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی  کا اجلاس آج طلب 

متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی  کا اجلاس آج طلب 

  



اسلام آباد(این این آئی)متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو طلب کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کی صبح 11 بجے اکرم خان درانی کے گھر ہوگا، رہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کنوئینر کمیٹی اکرم خان درانی کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ رہبر کمیٹی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے امور پر غور ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ چیف الیکشن کمیشنز کی تقرری کے لئے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن پر بھی مشاورت ہوگی، حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کے تجویز کردہ ناموں پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں اپنے قائدین کا موقف کمیٹی میں پیش کریں گے۔

متحدہ اپوزیشن 

مزید : صفحہ آخر


loading...