جھکنے والے نہیں،تحریک انتقام کا انجام  بہت برا ہونیوالا ہے،شیری رحمان

  جھکنے والے نہیں،تحریک انتقام کا انجام  بہت برا ہونیوالا ہے،شیری رحمان

  



اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں،پیپلزپارٹی نے ہر انتقام کا سر اٹھا کر مقابلہ کیا،یہ احتساب، انتقام کا عمل ہے،تحریک انتقام کو انجام بہت برا ہونے والا ہے۔پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو میدان میں آگئے دیکھتے جائیں وہ ان کے ساتھ کیا کرتے ہیں،سب سوال کررہے ہیں کیا پیپلزپارٹی سوتیلی ہے؟زرداری صاحب کی صحت ایسی ہو گئی ہے کہ انہیں دوسری عدالت منتقل کرناپڑرہا ہے،پی پی رہنماں کو دہشتگردوں کی طرح عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے،فریال تالپور کو بکتر بند گاڑی میں لے جایاجاتا ہے۔شیری حمان نے کہا کہ احتساب مکمل طور پر متنازعہ ہو چکا ہے، ہم نے بڑے بڑے آمروں کا سامنا کیاہے، پیپلزپارٹی کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں،پیپلزپارٹی نے ہر انتقام کا سر اٹھا کر مقابلہ کیا،زرداری صاحب ہر عدالت میں سرخرو ہوں گے،انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے،یہ احتساب،انتقام کا عمل ہے،تحریک انتقام کو انجام بہت برا ہونے والا ہے۔

 شیری رحمان

مزید : صفحہ آخر