ملک کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی میں اضافہ 

  ملک کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی میں اضافہ 

  



مل

لاہور/اسلام آباد (این این آئی)صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بلوچستان کے اضلاع قلعہ عبد اللہ، پشین، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، ہرنائی، لہری، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، موسی ٰخیل، ژوب، بارکھان، قلات، خاران، خضدار، واشک اور نوشکی کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی اور سندھ کے اضلاع سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، مری، جیوانی کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ 

بارش/برف باری

مزید : صفحہ آخر


loading...