سراج درانی کے اہلخانہ سمیت 11 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا حکم
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے اہلخانہ سمیت گیارہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیدیا گیا۔ریفرنس کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اخبارات میں اشتہار شائع کرا دیا گیا، اخبارا ت میں اشتہار ضابط فوجداری کی سیکشن 87 کے تحت درج کرایا گیا ہے، مفرور ملزمان میں آغا شہباز، محمد عرفان، سید محمد شاہ، گلبار لوہار و دیگر شامل ہیں،عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہار کی مدد سے 17 دسمبر تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزمان کے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوسکی، مفرور ملزمان عدالتی احکامات کے باوجود خود کو چھپا رہے ہیں، احتساب عدالت مفرور ملزمان کے بار بار وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔
سراج درانی اہلخانہ