سٹاک مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں اضافہ، ڈالر 3پیسے اور سونا فی تولہ 150روپے مہنگا

  سٹاک مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں اضافہ، ڈالر 3پیسے اور سونا فی تولہ 150روپے ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مزید17.25پوائنٹس کی کمی سے40514.17پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجبکہ 61.47 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مخصوص مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے پر مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 28 ارب11 کروڑ13لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روزمیں ٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس40773.66پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیالیکن بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت کا باوٗ بڑھ گیا جس سے تیزی کا رجحان مندی میں بدل گیا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 17.25پوائنٹس کی کمی سے40514.17پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے125کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ225میں کمی اور16میں استحکام رہا۔انٹر مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر 3پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.95 سے بڑھ کر154.98 روپے اورقیمت فروخت155.05سے بڑھ کر155.08روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید154.40 روپے اور قیمت فروخت154.70روپے مستحکم رہی۔بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالراضافہ سے بڑھ کر1476ڈالر ہوگئی،جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 150روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 84ہزار550روپے اوردس گرام سونے کی قیمت129روپے اضافے سے72488روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ/ڈالر/سونا

مزید : صفحہ آخر


loading...