بھارتی شہریت بل سے مسلمان درجہ دوئم کے شہری بن جائیں گے، آندرے کارسن

بھارتی شہریت بل سے مسلمان درجہ دوئم کے شہری بن جائیں گے، آندرے کارسن

  



 نیویارک(آئی این پی)ایک امریکی کانگریس کے مسلم رکن نے کہا ہے کہ بھارتی شہریت ترمیمی بل سے مسلمان دوسرے درجے کے شہری بن جائیں گے۔ کانگریس کے رکن آندرے کارسن نے کہا کہ یہ اقدام بھارت میں مسلمانوں کو موثر طریقے سے دوسرے درجے کے شہریوں میں بدلنے کی ایک اور کوشش ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کارسن نے اس کو ایک خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت نے بین الاقوامی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جمہوری خواہش کو نظرانداز کیا ہے، بھارتی آئین سازی کی بھرپور روایت کو پامال کیا ہے اوربھارت کے مستقبل کے بارے میں بڑے سوالات اٹھائے ہیں۔ 

آندرے کارسن

مزید : صفحہ آخر