آئندہ سال سب سے بڑا بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

  آئندہ سال سب سے بڑا بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخواحکومت آئندہ سال ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) اور AIIB بینک کے مشترکہ مالی تعاون سے ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہارپرصوبے کے سب سے بڑے پن بجلی کے منصوبے بالاکوٹ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ، 300میگاواٹ پرتعمیراتی کام کاآغاز کریگی۔یہ منصوبہ755ملین ڈالرز کی خطیررقم سے آئندہ 7سالوں کے دوران مکمل کیا جائے گاجس میں 80فیصدرقم یعنی580ملین ڈالرز ایشیائی ترقیاتی بینکAIIB یعنی ایشیاء انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے ساتھ مل کرفراہم کرے گا اورباقی رقم صوبائی حکومت اپنے وسائل سے فراہم کرے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 33ملین ڈالرزکی آمدن ہوگی۔بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے قرض کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سیکرٹری توانائی و برقیات محمدزبیرخان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندہ وفدپرنسپل انرجی سپیشلسٹ عدنان ترین، AIIBبینک کے پرنسپل انوسٹمنٹ آپریشن James LoK، Sergio Urzanqui اورایشیائی بینک کے احتشام خٹک سمیت ایڈیشنل سیکرٹری توانائی ظفرالاسلام خٹک و دیگر شریک تھے۔

،چیف پلاننگ آفیسرذین اللہ شاہ،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرزاہد اخترصابری،ڈائریکٹرایڈمن اینڈفنانس پیڈومیڈم شاہانہ اورسینئرڈائریکٹرپیڈوانجینئرریاض جان نے شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیااوراس بات پر اتفاق کیا گیا کہ منصوبے کے لئے کنسلٹنٹ اورپراجیکٹ ڈائریکٹرکی تقرری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گااورمنصوبے کی فیزیبلٹی کوبھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری توانائی محمد زبیرخان نے کہا کہ بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ صوبے کے لئے توانائی کا اہم ترین اورسب سے بڑا منصوبہ ہے جس کی جلد تکمیل ممکن بناناہمارے لئے بڑاچیلنج ہے۔منصوبے کی تکمیل سے صوبے کی معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی وخوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا۔ انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک اورAIIBبینک کے مشن کاشکریہ اداکیااورانہیں منصوبے کے حوالے سے ہرقسم کے تعاون کا بھرپوریقین دلایا۔

مزید : علاقائی