نیب افسران آئینی دائرہ میں رہ کر فرائض سرانجام دیتے ہیں

نیب افسران آئینی دائرہ میں رہ کر فرائض سرانجام دیتے ہیں

  



اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو نے ایک قومی اخبار میں چیئر پرسن اوگرا عظمیٰ عادل کے12 دسمبر2019 کو شائع ہونے والے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے افسران و اہلکاران ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرا انجام دینے پر سختی سے یقین رکھتے ہیں۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر جہاں نیب میں آنے والے ہر شخص کی عزت و احترام کا خیال رکھا جاتا ہے وہاں چیئرمین نیب کے احکامات کی روشنی میں افسران کی غیر ضروری طلبی اور ان کی محکمانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔جہاں تک چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل کا تعلق ہے تو نیب نہ صرف ان کی مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کے خلاف تعیناتی کی تحقیقات کر رہا ہے بلکہ ایل این جی کیس کی بھی تحقیقات کر رہا ہے جس میں عظمیٰ عادل چیئرپرسن اوگرا کا نام نامزد ملزمان کی فہرست میں شامل ہے اورجس کا نیب نے معزز احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔

نیب

مزید : علاقائی


loading...