وفاقی حکومت کی جانب سے سول سرونٹس رولز 2019ء جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے سول سرونٹس رولز 2019ء جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نئے رولز میں بورڈز کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹی وی چینل کو دستیاب دستاویز کے مطابق سول سرونٹس رولز 2019ء کے تحت کارکردگی جائزہ رپورٹ کے نمبرز میں دس فیصد کی کمی کر دی گئی ہے۔پرفارمنس ایویلیشن رپورٹس کے نمبر 50 سے کم کرکے 40 جبکہ ٹریننگ ایویلیشن رپورٹس کے نمبر میں 5 فیصد کمی کرکے 30 فیصد کر دیئے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق سنٹرل سلیکشن بورڈ اور ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے اختیارت میں اضافہ کیا گیا ہے اور بورڈز کے نمبرز پندرہ فیصد سے بڑھا کر تیس فیصد کر دیئے گئے ہیں۔پسماندہ علاقوں میں خدمات سرانجام دینے والے افسران کو ترقی کے لیے ترجیح دی جائے گی۔
سول سرونٹس