پولیس پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتر ی کیلئے اخلاقی تربیت کا اہتمام بہتر ین نتائج دیگا: آئی جی

پولیس پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتر ی کیلئے اخلاقی تربیت کا اہتمام بہتر ین ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس فورس کی تربیت کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیر تربیت افسران و اہلکاروں کو ٹریننگ سکولز اور کالجز میں سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے مطابق بہترین تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں اور جہاں انہیں عصر حاضر میں فیلڈ کی ضروریات کے مطابق جدید عملی علوم سے روشناس کروایا جائے وہیں امیج بلڈنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کے لئے اخلاقی تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یسین نے پولیس ٹریننگ کالج، چوہنگ، لاہور میں لیڈی ریکروٹمنٹ کورس کے گیارہویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان پولیس افسران کی اخلاقی تربیت پر خاص طور پر توجہ دی ہے تاکہ جب یہ فیلڈ میں جائیں تو ان کے رویے، شائستگی اور اخلاق کی بدولت جہاں محکمہ پولیس کی عزت و وقار میں اضافہ ہو وہیں شہریوں کی مشکلات کا بھی بروقت ازالہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے نصاب کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اخلاقیات سے متعلق ماڈیولز بھی شامل کئے گئے ہیں اس لئے میں کہہ سکتا ہوں کہ پولیس ٹریننگ کالج سے آج صرف بہترین پولیس افسران ہی پاس آ?ٹ نہیں ہو رہیں بلکہ اس تاریخی ادارے نے قوم کو مستقبل کی بہترین مائیں بھی فراہم کی ہیں جو جہاں اپنی فیلڈ ڈیوٹی کی ادائیگی کے دوران ایمانداری اور فرض شناسی کی عملی مثال کے طور پر سامنے آئیں گی وہیں گھر میں بہترین بہن، بیٹی، بیوی اور بہو کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گی۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پرایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یسین نے کورس میں پوزیشن لینے والی افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

مزید : علاقائی