گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج چائنہ سکیم میں طالبات کو ٹریفک قوانین پر بریفنگ

    گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج چائنہ سکیم میں طالبات کو ٹریفک قوانین پر بریفنگ

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے اٹلس ہنڈا کے ہمرا ہ گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج چائنہ سکیم لاہور میں ٹریفک قوانین بارے ٹریفک آگاہی لیکچر دیا۔آگاہی لیکچر میں طالبات کو ہیلمٹ کی اہمیت پربریفنگ دی گئی۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی انچارج انسپکٹر نازیہ باقر،کالج پرنسپل شہنازستار، اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع، ٹریفک وارڈن معظم،سکول انتظامیہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آگاہی لیکچر کے بعد کو ئز پر وگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں روڈ سیفٹی کے متعلق درست جواب دینے والی طالبات میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے مفت ہیلمٹ تقسیم کئے۔کوئز پروگرامز کا بنیادی مقصدنوجوان نسل میں دلچسپ انداز میں روڈ سیفٹی شعور کو اْجاگر کرنا ہے تاکہ وہ دورانِ سفر حفاظتی تدابیر کو مدِنظر رکھتے ہوئے نہ صرف اپنی سلامتی بلکہ دوسروں کی حفاظت بھی کر سکیں۔کوئز پروگرام کے دوران انتظامیہ،طالبات اور اساتذہ نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے اس موقع پر کہا کہ روڈ سیفٹی کے بارے آگاہی پروگرام عوام الناس میں شعور پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔طالبات میں ٹریفک آگاہی شعور اجاگر کرنے پر کالج پرنسپل شہناز ستارنے خصوصی طور پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ چیف ٹریفک آفیسر لاہور یہ نیکی کا کام کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...