رائیونڈ،24 سالہ نوجوان نے ٹرین کے آگے خودکشی کر لی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)رائیونڈ کے علاقے میں 24 سالہ نوجوان نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے رائیونڈ پھاٹک کے قریب 24سا لہ نوجوان ٹرین کے آگے کود گیا جس کے نتیجے میں اس کا سر تن سے جدا ہو گیا متوفی کی شناخت محمد وجاہت کے نام سے ہوئی ہے جو رائیونڈ محلہ اسلام آباد کا رہائشی تھا۔ ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا۔