پنجاب،24 گھنٹے میں 846 ٹریفک حادثات،8 افراد ہلاک932 زخمی

پنجاب،24 گھنٹے میں 846 ٹریفک حادثات،8 افراد ہلاک932 زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 846روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 08افراد جاں بحق جبکہ932افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔394معمولی زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی کالز کے مطابق ٹریفک حادثات 382ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور 26مسافر426اور132پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

مزید : علاقائی