نیب کا غیر جانبداری کا دعویٰ عیاں ہوچکاہے، احسن اقبال

 نیب کا غیر جانبداری کا دعویٰ عیاں ہوچکاہے، احسن اقبال

  



 اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے   جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہاہے  کہ نیب کا غیر    جانبداری عیاں ہوچکی ہے،احتساب کی تمام ہوائیں صرف (ن) لیگ کی طرف چلتی ہیں بڑے مگرمچھوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، عمران نیازی اگر احتساب پر اتنا یقین رکھتے ہیں تو چیئرمین نیب کو خط لکھیں کہ میں اپنی کابینہ سے احتساب شروع کرنا چاہتا ہوں،اگر آپ کو کوئی ایسا شخص نظر آئے تو اس سے میری کابینہ کو صاف کریں،  پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے کہ اپنے مخالفوں پر الزام لگاؤ جب ثبوت کی باری آئے تو پھر بھاگ جاؤ ،سابقہ پانچ سالوں میں 3ہزار200ارب ڈویلپمنٹ فنڈ منظور کروائے،ساڑھے 28ارب ڈالر کے منصوبے چین کے ساتھ شروع کئے، میں نیب اور پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کہتا ہوں اگر میں نے ایک روپیہ بھی اپنی ذات پر لگایا ہے تو ثابت کریں میں مان جاؤں گا ، آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی مشاورت سے ہونی چاہیے لیکن یہ حکومت اپوزیشن کیساتھ محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہی ہے،یہ حکومت ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے   جنرل سیکرٹری احسن اقبال کہا کہ نیب کی غیر جانبداری عیاں ہوچکی ہے،احتساب کی تمام ہوائیں صرف (ن) لیگ کی طرف چلتی ہیں بڑے مگرمچھوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، عمران نیازی اگر احتساب پر اتنا یقین رکھتے ہیں تو چیئرمین نیب کو خط لکھیں کہ میں اپنی کابینہ سے احتساب شروع کرنا چاہتا ہوں،اگر آپ کو کوئی ایسا شخص نظر آئے تو اس سے میری کابینہ کو صاف کریں، عمران خان ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ ان کی چھتری تلے تمام کرپٹ لوگ جمع ہیں، پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے کہ اپنے مخالفوں پر الزام لگاؤ جب ثبوت کی باری آئے تو پھر بھاگ جاؤ۔ 

 احسن اقبال

مزید : صفحہ آخر


loading...