قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے رقم وصول کرینگے،فردوس عاشق

قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے رقم وصول کرینگے،فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایل این جی درآمد کی آڈٹ رپورٹ شاہد خاقان کے دعوؤں کی نفی ہے، سیاسی انتقام کا راگ الاپنے اور خود کو بے گناہ قرار دینے والوں کا دامن داغدار ہے، قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی دور میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں ہوشربا مالی بے قاعدگیاں سامنے آ رہی ہیں، صارفین سے ساڑھے چار ارب اضافی وصولیوں کا جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگی گیس کے پیچھے کٹھ پتلی وزیراعظم کی کارستانیاں ہیں لہٰذا 108ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا حساب دینا پڑے گا۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

علاقائی -