ایم کیوایم پاکستان نے نئے صوبوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا

ایم کیوایم پاکستان نے نئے صوبوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے نئے صوبوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے نئے صوبوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا جس کے متن کے مطابق پنجاب کو تین،سندھ اور خیبرپختونخوا میں دو دو صوبے بنائے جائیں، پنجاب میں بہاولپور، جنوبی پنجاب کے نام سے صوبے بنائیں جائیں، سندھ کو شمالی اور جنوبی سندھ میں تقسیم کیا جائے۔خیبرپختوا کو ہزارہ اور اور کے پی کے میں تقسیم کر کے دو صوبے بنائے جائیں۔

ایم کیوایم پاکستان

مزید : صفحہ آخر


loading...