ٹانک میں وکلاء کا ترمیمی بل کیخلاف عدالتی بائیکاٹ جاری، احتجاجی مظاہرہ

      ٹانک میں وکلاء کا ترمیمی بل کیخلاف عدالتی بائیکاٹ جاری، احتجاجی مظاہرہ

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی) خیبر پختو ن خواہ بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار کونسل ٹانک و جنوبی وزیرستان کی بھی ہڑتال جاری وکلاء برادری کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اورصوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ترمیمی بل اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرہ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ٹانک کے صدر پیر غفار شاہ ڈسٹرکٹ بار جنوبی وزیرستان کے شیر پاؤ ایڈوکیٹ سینئر قانون دان زاہد آرائیں سمیت دیگر وکلاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ دیوانی اور منشیات ایکٹ میں ترامیم کر کے حکومت نے عوام کو فوری اور دہلیز پر انصاف فراہم کرنے سے محروم کر دیا ہے ترامیمی بل کے باعث اب دیوانی اورمنشیات کے مقدمات کی اپیل ڈسٹرکٹ سیشن جج کی بجائے ہائی کورٹ سے کرنی ہوگی ترامیمی بل بنیادی انسانی حقوق کی کھلا کھلم خلاف خلاف ورزی ہے صوبائی حکومت عوام دشمن ترمیمی بل کو فوری طور پر واپس لے بل کی واپسی تک عدالتی بائیکاٹ جاری رہے گا۔

مزید : علاقائی


loading...