نیب کی استدعا مسترد،خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع
سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔ عد ا لت نے نیب کو پیپلزپارٹی کے رہنما کو دوبارہ 17 دسمبر کو پیش کرنے اور ریفرنس پیش کرنے کا حکم دیا۔آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزا م میں گرفتار خورشید شاہ کو 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر گزشتہ روز دوبارہ سکھر کی احتساب عدلت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے نیب کی 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے 5 روزہ ریمانڈ منظورکرلیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت ریفر نس پیش کیا جائے۔ سماعت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔
خورشیدشاہ