آئی جی پنجاب کاایڈیشنل آئی جی اورتین ایس ایس پیز کی خدمات واپسی کیلئے چیف سیکرٹری کو خط

    آئی جی پنجاب کاایڈیشنل آئی جی اورتین ایس ایس پیز کی خدمات واپسی کیلئے چیف ...

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) آئی جی پولیس شعیب دستگیر نے ایک ایڈیشنل آئی جی اورتین ایس ایس پیز کی خدمات چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے چاروں افسران کا پولیس سے ایف آئی اے تبادلہ کر رکھا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ملک ابوبکر خدا بخش کی خدمات چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔آئی جی پولیس نے ایس ایس پی اطہر وحید، ایس ایس پی عبدالقادرقمر اور ایس ایس پی ڈاکٹر عاطف اکرام کی خدمات چھوڑنے سے بھی انکار کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے چیف سیکرٹری کولکھا ہے کہ پنجاب پولیس میں افسران کی پہلے ہی قلت ہے۔اس لئے مذکورہ چاروں پولیس افسران کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔ لہذاان پولیس افسران کا ایف آئی اے کیا گیا تبادلہ منسوخ کیا جائے یا پنجاب پولیس کو ان کے متبادل افسران فراہم کئے جائیں۔

مزید : علاقائی