پیر نورالحق قادری آتشزدگی کا شکار پاکستانیوں کے لواحقین سے ملنے اردن پہنچ گئے

    پیر نورالحق قادری آتشزدگی کا شکار پاکستانیوں کے لواحقین سے ملنے اردن ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر اردن میں جاں بحق 13پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے اردن کے شہر الکرما پہنچ گئے۔ اس علاقے میں دونوں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کے المناک واقعے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 13پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور گزشتہ روز اردن کے علاقے الکرما پہنچے۔ متاثرہ خاندان کے سربراہ علی شیر جوئیہ اور دیگر افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا آپ کے خاندان کیساتھ پیش آنیوالے المناک واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے وزیر اعظم عمران خان کا تعز یتی پیغام بھی پہنچایااور دلخراش واقعے پر وزیر اعظم پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں آپ کیساتھ ہیں۔ پیر نور الحق قادری نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ واضح رہے متاثرہ خاندان کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے دادو سے ہے۔ اردن کے شہر الکرما میں ا ن کیساتھ ضلع دادو، نواب شاہ، لاڑکانہ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تقریبا 14ہزار پاکستانی گذشتہ 50سال سے آباد ہیں اور ان کا ذ ریعہ معاش کھیتی باڑی ہے۔ متاثرہ خاندان کے سربراہ علی شیر جوئیہ نے وفاقی وزیر کی آمد اور وزیر اعظم کے تعزیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پیر نورالحق قادری 

مزید : صفحہ آخر


loading...