عمرہ کا کاروبار کرنیوالوں کی مشکلات میں مزید اضافے کا امکان

  عمرہ کا کاروبار کرنیوالوں کی مشکلات میں مزید اضافے کا امکان

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ کا کاروبار کرنیوالوں کی مشکلات میں مزید اضافے کا امکان،سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بنتن نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر سلمان الحامدکے ساتھ عمرہ زائرین کی انشورنس کا معاہدہ سائن کر لیا،دنیابھر سے آنیوالے عمرہ زائرین پر انشورنس فیس نافذ کرنے کا فیصلہ،کتنی فیس،کس ملک پر لگے گی رواں ہفتے فیصلہ ہو گا،عمرہ کاروبار پہلے ہی ہر عمرہ زائر پر500ریال لازمی ٹیکس کی وجہ سے کاروبار50فیصد کم ہو گیا ہے رہی سہی کسر آن لائن نظام کیساتھ ویزہ فیس،ٹرانسپورٹ،ہوٹلز کی فیس ایڈوانس آن لائن ادائیگیوں نے پوری کر دی،عمرہ جو80ہزار سے90ہزار کا ہوتا تھا وہ اب ایک لاکھ10ہزار سے ایک لاکھ30ہزار تک ہو گیا ہے۔

مشکلات امکان

مزید : صفحہ آخر